پاکستان
نواز شریف اور مریم نواز کا میو ہسپتال کا دورہ، چائلڈ ایمرجنسی کا معائنہ کیا، مریض بچوں کی دلجوئی
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دورہ کیا،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی ان کے ساتھ تھے۔نواز شریف اور مریم نواز نے بچہ ایمرجنسی کا 45 منٹ تک تفصیلی دورہ کیا،مریضوں کی تیماداری کی،نواز شریف اور مریم نواز فرداً فرداً ایک ایک مریض کے پاس گئے ان کی دلجوئی کی۔
مریم نوازشریف اورنواز شریف نے چائلڈ ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، مریم نوازشریف اورنواز شریف نے ٹرائیج ایریا میں مریض بچوں کے والدین سے بات چیت کی، سٹیپ ڈاؤن ایریا، نرسنگ روم،نیو نیٹل بلاک فارمیسی کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف اورنواز شریف کو چائلڈ لا ئف فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایمرجنسی بلاک کے بارے میں بریفنگ دی گئی، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی ایڈمنسٹریٹر بشریٰ عباس نے مریض کے داخلے،تشخیص اور علاج کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف اورنواز شریف نے مریض بچوں کے والدین سے بات چیت کی،تجاویز سنیں، وزیراعلی مریم نوازشریف نے میو ایمرجنسی وارڈ کے وزٹ کے فورا بعد میٹنگ طلب کر لی۔
مریم نواز اور نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب بھر میں چائلڈ ایمرجنسی کی بہتری کے لئے اجلاس پنجاب کے ہسپتالوں میں او پی ڈی رات دس بجے تک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او احسن ربانی نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی، بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب کے کسی بچے کو کوالٹی ایمرجنسی سے 30 منٹ سے زیادہ دور نہیں ہونا چاہیے۔ ہر چائلڈ ایمرجنسی میں تیز ترین آٹو میشن سسٹم سے مریض بچے کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ پنجاب بھر میں 153 ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈ میں ٹیلی میڈیسن پروگرام فنکشنل ہوچکا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی،اسلام آباد اور لاہور میں ٹیلی میڈیسن کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔پنجاب کے 18 ہسپتالوں میں جدید ترین چائلڈ ایمرجنسی بلاک قائم ہوں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی