پاکستان
اسلام آباد میں عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر حکومت سے جواب طلب
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی،سیکرٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نجانے کیوں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریزاں ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے بھی 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا۔
تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ ڈویژن بینچ کے دو مارچ 2023 کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا،ذبح خانے سے متعلق کیس میں ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق کے اختیارات پر سوال اٹھایا گیا،قانون کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا تقرر چھ ماہ کیلئے کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن آئندہ سماعت تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں،ایڈمنسٹریٹر بتائیں کہ کیا پارلیمنٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت انکی مدت میں توسیع کی؟کیس کی آئندہ سماعت 29 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی