Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوسٹ گارڈز نے پسنی میں سرچ آپریشن کے دوران 34 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی

Published

on

پاکستان کوسٹ گارڈ نے سمگلنگ اور منشیات کے خلاف پسنی اور اوتھل میں کارروائیوں کے دوران 2 ہزار کلو گرام سے زائد منشیات کے 187 بیگز برآمد کر لیے ۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 34 ملین ڈالرز سے زائد ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی انٹیلیجنس ٹیم نےانسداد منشیات اوراینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے پسنی میں سرچ آپریشن کے دوران 2052 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس کے 187 بیگ برآمد کئے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ اپریشن انتہائی مشکل اور نا قابل رسائی پہاڑی علاقے میں آنجام دیا گیا۔پکڑی جائے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت 34.241 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے،ترجمان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ منشیات سمندری راستوں سے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔
اس کے علاوہ اوتھل چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ا کوئٹہ سے کراچی آ نے والی مسافر بس(باچا خان کوچ) سے 3595 کلو گرام ممنوعہ چھالیہ برآمد ہوئی۔جس کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی باچا خان ٹرانسپورٹ کی طرف سے مسافروں کی آڑ میں ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے جس سے ملکی معیشت کو گہرا نقصان پہنچتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین