تازہ ترین
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کی 7 قیمتی گھڑیوں سمیت 10 تحائف بیچنے کا نیا مقدمہ
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کا ایک اور کیس کھل گیا،انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔ انکوائری رپورٹ میں ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے،گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں،ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق تحفے قانون خلاف قانون ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے،گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی "ریٹین” کئے بغیر ہی بیچ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ تخمینہ سازکی ملی بھگت سے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا،گھڑی کی قیمت 3کروڑ کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے، گراف واچ کی قیمت 10کروڑ 9لاکھ 20ہزار روپے لگائی گئی،20فیصد رقم ، 2کروڑ 1لاکھ 78 ہزار روپے سرکاری خزانے میں آئی۔
رپورٹ کے مطابق ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کروانا لازم ہے،30ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت پاس رکھے جا سکتے ہیں۔
عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف نئی نیب انکوائری پر پٹیشن24 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔اس سے قبل کیس کی سماعت 15 مئی کو کاز لسٹ کینسل ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی تھی
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اب 24 جون کو کیس سنے گا،عمران خان اور بشری بی بی نے نیب کی نئی انکوائری کو چیلنج کر رکھا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
WigZlBDXKkyTCsPQ
مئی 18, 2024 at 11:13 شام
HbdscZTA
WigZlBDXKkyTCsPQ
مئی 18, 2024 at 11:13 شام
KEfUkyZhwpeRtgrY