Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چیف جسٹس نے تحفے میں ملنے والا قلم توشہ خانہ میں جمع کرادیا

Published

on

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قلم توشہ خانہ میں جمع کرادیا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کو سیکرٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خوبصورت تحفہ "قلم بابِ کعبہ” دیا تھا۔ چیف جسٹس کی خواہش تھی کہ تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھا جائے ۔۔۔وزیراعظم کی منظوری سے تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھاجائے گا۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالمِ اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو ملاقات میں خوبصورت تحفہ "قلم بابِ کعبہ” دیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف منظوری سے تحفہ سپریم کورٹ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

چیف جسٹس نے خواہش کی یہ تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھا جائے، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس خواہش بارے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو اس بارے میں خط لکھا تھا، سیکرٹری کابینہ نے وزیرِ اعظم سے تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر رکھنے کی منظوری لی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین