پاکستان
ابراہیم رئیسی صاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے بھائیوں جیسا دوست کھو دیا، وفاقی کابینہ میں تعزیتی قرارداد منظور
وفاقی کابینہ نے ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کےر فقا کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی قرارداد منظور کرتے ہوئے پاک ایران تعلقات اور خطے کے حوالے سے خدمات پرڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہےجبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابراہیم ریئسی جیّد عالم اورصاحب بصیرت رہنما تھے، پاکستان نے مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔
منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے دیگر رفقاء کی المناک حادثے میں شہادت کی خبر سے شدید صدمہ ہوا ہے۔ ہم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی ایک جیّد عالم اور صاحب بصیرت رہنما تھے۔
پاکستان نے ڈاکٹر ابراہیم ریئسی جیسا مخلص اور بھائیوں جیسا دوست کھو دیا۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ ڈاکٹر ابراہیم ریئسی کا دورہ پاکستان ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تھا۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی عوام کے ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ کابینہ کی طرف سے منظور کردہ قرار داد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مرحوم صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی کے پاک-ایران تعلقات کی مضبوطی اور فروغ کے وژن کو جاری رکھا جائے گا۔ کابینہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم ریئسی، ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے رفقاء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال