Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مریم نواز نے بزنس کمیونٹی کی شکایت پر پیڈمک اور فیڈمک کے بورڈ تبدیل کرنے کا حکم دے دیا

Published

on

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے بزنس مین کمیونٹی نے غیر رسمی ملاقات کی، ملاقات کے دوران پالیسی سازی میں تاجروں اور صنعتکاروں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا، مختلف انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں نے تجاویز اور مسائل بیان کیے،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بعض تجاویز پر فوری ایکشن لیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک ) سمیت دیگر بورڈ تبدیل کرنے کاحکم دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات میں مختلف انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صنعتکاروں نے تجاویز اور مسائل بیان کیے،وزیراعلیٰ نے تاجروں کی شکایت پر پیڈمک اور فیڈمک بورڈ تبدیل کرنے کا حکم دیا اور پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر صنعتی اداروں میں مخلص،بہترین اور محنتی پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں نیچرل بزنس کلسٹر قائم کرنے کوشاں ہیں، لاہور میں فارما انڈسٹریل زون کے قیام کے لئے تمام تر سہولتیں اور رعاتیں دیں گے۔ سیلیکان سٹی کی طرف سے نوازشریف آئی ٹی سٹی کے لئے رابطے کیے جارہے ہیں۔لاہور میں پہلی انٹرنیشنل لیول فش مارکیٹ قائم کررہے ہیں۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کی رسائی یقینی بناتے ہوئے رنگ روڈ پر ہول سیل مارکیٹیں شفٹ کرنے کا جائز ہ لیا جائے گا۔ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ میں فارما انڈسٹری سے مشاورت کو ترجیح دی جائے گی۔مون سون گزرنے کے بعد لاہور میں سیوریج اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت شروع ہوجائے گی۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ 100ارب روپے کا پراجیکٹ لائیں گے، کوئی گلی کچی نہیں رہے گی۔بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ اور تجاوزات کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ دی جائے گی۔ ای بائیک پالیسی لارہے ہیں، بزنس کو پروموٹ کریں گے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ چھوٹے کسان کو زرعی مداخل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے دیں گے۔

بزنس مین کمیونٹی نے وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازشریف بطور وزیر اعلیٰ یادگار اختراعی اقدامات کررہی ہیں۔ تاجروں نے یقین دلایا کہ ن لیگ کی حکومت کو اپنی ہی حکومت سمجھتے ہیں، بھرپور تعاون کریں گے۔

بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا وژن بہت اعلیٰ ہے۔ مریم نوازشریف کے وزرات اعلیٰ منصب سنبھالنے پر صحیح معنوں میں وویمن ایمپارومنٹ ہورہی ہے۔لاہور میں روہی نالے سے قصورتک امن و امان کی صورتحال ابتر ہے بہتری پر توجہ دی جائے۔ ہال روڈ میں تجاوزات اور فائرنگ کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔
ملاقات کرنے والوں میں زیبا شجاع الرحمن، حناء منصب خان،مصباع الرحمن، عرفان اقبال شیخ، انجم نثار، خواجہ شاہزیب، وسیم سرور، ظفر محمود، طاہر منظور،بابر محمود، ندیم قریشی، خالد مصباح، عدنان خالد بٹ، فہیم سہگل، ابو ذر شاد، اسد شجاع الرحمن، خالد محمود کھوکھر، تنویر احمد شیخ، شہباز اسلم  شامل تھے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین