پاکستان
ایف بی آر نے کراچی اور حیدرآباد میں اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا، مقدمات درج
جعلی یونٹس، کمپنیاں قائم کرنے اور جعلی انوائسز جاری کرنے میں منظم گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو ا ہے
ایف بی ار نے حیدرآباد اور کراچی میں اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا،رحمان انٹرپرائزز کے خلاف 10 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا۔ایف بی آر کے مطابق زیڈ اے امپکس کے خلاف 11.692 ارب روپے ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج کرا دیئے گئے۔
تحقیقات کے دوران جعلی یونٹس، کمپنیاں قائم کرنے اور جعلی انوائسز جاری کرنے میں منظم گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہو ا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے بھی تحقیقاتی رپورٹس میں دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں کی توثیق ہوئی،ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمیشنز ٹیکس سے متعلقہ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جعل سازوں کے احتساب سے اربوں روپے کے محصولات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے گی۔ایف بی آر کاروبار میں منصفانہ اور مساویانہ ماحول کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی