پاکستان
وزیراعظم کا شینزن میں ون سٹاپ سروسز اور ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ
وزیرِ اعظم کو کمپنیوں کی ایک ہی چھت تلے رجسٹریشن اور دیگر کارروائی کے حوالے سے ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شینزن میں نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر اور شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا دورہ کیا اور موقع پر ہی وفاقی وزراء اور متعلقہ پاکستانی حکام کو آج ہی نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر کے ساتھ مذاکرات کرکے پاکستان میں ایسے جدید نظام کے قیام کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔
بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نانشان ون اسٹاپ سروسز سینٹر پہنچے پر شینزن نانشان ڈسٹرکٹ پیپلز گورنمنٹ کی پارٹی لیڈرشپ گورنمنٹ کی رکن اور ڈپٹی مئیر لی زنہا نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔نانشان ون اسٹاپ سروسز کے دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو کمپنیوں کی ایک ہی چھت تلے رجسٹریشن اور دیگر کارروائی کے حوالے سے ڈیجیٹل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے نانشان ون اسٹاپ سروسز میں کمپنی اور کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے جدید نظام کی تعریف کی۔
وزیرِ اعظم نے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و دیگر متعلقہ حکام کو پاکستان میں ایسا نظام متعارف کرنے کے لئے فوری طور پر نانشنان ون اسٹاپ سروسز کے حکام سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی اور انہوں نے چینی تعاون سے پاکستان میں فوری طور پر ایسے سینٹر کے قیام کے لئے پاکستانی حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیرِ اعظم نے پاکستانی حکام کو شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئےایسا ہی جدید اور تیز تر نظام متعارف کرانے کی ہدایات بھی دیں۔وزیرِ اعظم نے شینزن کے ارتقاء و ترقی کے حوالے سے قائم شینزن ایگزیبیشن میوزیم کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو شینزن کی ترقی بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور شینزن کے قلیل مدت میں ترقی کے سفر کی تعریف کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی