Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چوہدری عدنان قتل کیس میں سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی عبوری ضمانت منظور

Published

on

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے سابق سینٹر چوہدری تنویر کی عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

ضمانت لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نےمنظور کی،عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا،ملزم کو 2لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔
درخواست ضمانت پر مزید سماعت 25جون کو کی جائے گی،چوہدری تنویر کی درخواست ضمانت گزشتہ روڈ ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل نے مسترد کی تھی۔
چوہدری تنویر کے خلاف تھانہ سول لائنز میں قتل کا مقدمہ درج ہے،چوہدری عدنان کو 12فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین