Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں 5 ماہ کے دوران کتے کے کاٹنے کے 20 ہزار واقعات، 9 افراد ریبیز کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئے

Published

on

کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات ،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، رواں سال کے پانچ ماہ کے دوران صرف تین بڑے اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریبیز کا شکار 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جناح اسپتال میں جنوری سے مئی کے دوران کتوں کے حملوں کا شکار 6 ہزار افراد لائے گئے جبکہ ریبیز کا شکار 4 افراد جاں بحق ہوئے ، سول اسپتال میں رواں سال ابتک کتے کے کاٹنے کے 8 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

انڈس اسپتال کورنگی میں رواں سال تاحال 6 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 5 افراد ریبیز کا شکار بن کر انتقال کرگئے، ڈاکٹرز کے مطابق کتوں کے حملوں کا شکار ہونے والوں میں 80 فیصد تعداد بچوں کی ہے ، کتوں کے کاٹنے کے زیادہ تر واقعات کورنگی ، لانڈھی ، سہراب گوٹھ، سپر ہائی وے ، اورنگی ٹائون ، بلدیہ ، کیماڑی سمیت اولڈ سٹی کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین