Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کر نے کا حکم دے دیا

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ موٹر وے پولیس کو آگ لگانے کے واقعات پر کاروائیاں کی ہدایت کی ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی. عدالت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے.

عدالت نے یہ بھی باور کرایا کہ موٹر وے کے گردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے. عدالت نے واضح کیا کہ آئی جی موٹر وے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرائے ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

سماعت کے دوران ہیٹ اسٹروک کے بارے میں پی ڈی ایم اے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہیٹ اسٹروک کے بارے میں آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق چولستان میں 20 واٹر بوزر بھیج دیئے گئے ہیں اور ایک واٹر بوزر میں 12 ہزار پانچ سو لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جارہا ہے. درخواستوں پر مزید سماعت 28 جون کو ہوگی.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین