تازہ ترین
حکمران اتحاد میں اختلافات، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے تحریری معاہدے کا مطالبہ کردیا
ٹھوس پیش رفت تک اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے، پیپلز پارٹی
حکمران اتحاد کی دوسری بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت میں شامل رہنے کے لیے تحریری معاہدے کی شرط رکھ دی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان باقاعدہ مشاورتی بیٹھک وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی۔
گزشتہ روز وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مذاکراتی کمیٹیوں تک معاملے پر اتفاق ہوا تھا، ذرائع نے بتایا کہ آج کی میٹنگ میں پاور شیئرنگ فارمولا، پی ایس ڈی پی، پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیر غور آئے۔
ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف،پنجاب سے ندیم افضل چن اور علی موسیٰ گیلانی پیپلز پارٹی کمیٹی کا حصہ ہیں، حکومتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف شامل ہیں۔کمیٹی میں پنجاب حکومت کی نمائندگی رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق نے کی۔
مذاکراتی کمیٹیوں نے پنجاب کے انتظامی امور، عہدوں سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی، پنجاب کے ایشوز کے ساتھ سندھ کے ترقیاتی کام خصوصاً سیلاب متاثرہ بحالی علاقوں کی تعمیر و ترقی کا معاملہ زیر غور آیا،پیپلز پارٹی سیلاب متاثرہ علاقوں میں رہائشی مکانات، اسپتال اور اسکولز کی تعمیر کیلئے بھی وفاق سے تعاون کی خواہش مند ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں پیپلز پارٹی نے مثبت پیش رفت کے لیے تحریری معاہدے کی گارنٹی مانگ لی، بلاول بھٹو زرداری نے کل ہی وزیر اعظم پر واضح کر دیا تھا کہ ٹھوس پیش رفت تک اسمبلی میں واپس نہیں آئیں گے، پیپلز پارٹی کا موقف ہے تحریری طور پر ٹھوس یقین دہانی کے بعد بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی طے شدہ امور پر ٹھوس پیش رفت تک قومی اسمبلی اجلاس میں علامتی شرکت جاری رکھے گی،آج پی پی مذاکراتی کمیٹی کو بھی واضح گائیڈ لائینز اور ہدایات دے دی گئیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی