تازہ ترین
پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت عظمی نے حکم دیا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات فراہم کریں، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں پالیسی تو ہے لیکن عملی اقدامات بھی اٹھائیں، تمام صوبے موسمی تبدیلی کیلٸے عملی اقدامات اٹھا کر رپورٹ 15 جولائی تک جمع کروائیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ پنجاب جنرل نے بتایا کہ پنجاب میں موسمی تبدیلی کیلٸے اقدامات کر رہے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں وہ بتائیں جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں، زبانی جمع تفریق کے بجائے تحریری رپورٹ دیں، ہم نے تمام چیف سیکرٹریز کو بلایا تھا بلوچستان سے کون آیا ہے؟
عدالت کو بتیا گیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی طبیعت خراب ہے اس لیے نہیں آئے، سندھ سے چیف سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے موقف اختیار کیا کہ سندھ میں موسمی تبدیلی کیلٸے مکمل پالیسی بنائی گٸی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ سندھ میں موسمی تبدیلی کے حوالے سے بجٹ بھی کیا رکھا گیا ہے؟ میرے پاس مکمل پلان کیساتھ آئیں، چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ میں موسمی تبدیلی سے بچاٶ والے 2 ملین گھر بنائیں جائیں گے، اب تک ڈیڑھ لاکھ گھر بن گٸے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں بھی موسمی تبدیلی کیلٸے بجٹ نہیں رکھا گیا، خیبر پختونخواہ کے چیف سیکرٹری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف سیکرٹری خبیر پختونخواہ نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کیلٸے فنڈز رکھے گئے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کیلٸے خیبر پختونخواہ حکومت اقدامات کر رہی ہے، عدالت نے سماعت پندرہ جولائی تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی