تازہ ترین
2200 اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد، 657 لگژری اشیا کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یکم جولائی 2024 سے 2 ہزار 200 اشیا کی درآمد پر 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی ہے اور 657 لگژری اور غیر ضروری اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں بھی اضافہ کردیا۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق 2 فیصد کسٹم ڈیوٹی ان اشیا کی درآمد پرعائد کی گئی ہے جن پر پہلے صفر فیصد ڈیوٹی عائد تھی۔ ایس آر او 929 (1) 2024 کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق 2، 4، 6 اور 7 فیصد کی شرح سے ہوگا۔
علاوہ ازیں یکم جولائی 2024 سے سینکڑوں اشیا کی درآمد پر 5 فیصد سے 55 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
یکم جولائی 2024 سے ایف بی آر نے متعدد درآمدی اشیا پر اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) بھی نافذ کر دی ہے۔ ہزار سی سی سے زائد سی کے ڈی والی کاروں ، جیپوں اور کمرشل گاڑیوں پر 7 فیصد اے سی ڈی عائد ہوگی۔
اس ضمن میں ایف بی آر نے تازہ ایس آر او میں اپنے پرانے نوٹی فکیشن نمبر ایس آر او کو منسوخ کردیا جس میں مخصوص اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کا تذکرہ تھا۔
درآمدی پرفیوم اور سپرے پر 20 فیصد گھڑیاں پر 30 فیصد دھوپ کے چشمے پر 30 فیصد درآمد شدہ سائیکل پر 10 فیصد درآمد شدہ ڈیری مصنوعات پر 20-25 فیصد قدرتی شہد پر 30 فیصد درآمد شدہ کھجور اور دیگر پھل پر 25 فیصد کاسمیٹکس پر 55 فیصد درآمد شدہ شیونگ کریم اور صابن پر 50 فیصد جینٹس کیپس، اوور کوٹ، جیکٹس، ٹراؤزر اور شرٹس پر 10 فیصد خواتین کا اوور کوٹ، جیکٹس، اسکرٹس/ٹراؤزرپر 10 فیصد درآمد شدہ زیورات پر 45 فیصد ڈینچر فکسٹیو پیسٹ اور پاؤڈ، ڈینٹل فلاس پر 50 فیصد پنیراور دہی پر 25 فیصد آلو/دیگر سبزیاں اور سبزیوں کا مرکب پر 50-55 فیصد چینی کنفیکشنری (سفید چاکلیٹ سمیت) 40 فیصد تمباکو وغیرہ پر 50 فیصد کتے یا بلی کی خوردہ پر 50 فیصد ملبوسات اور ملبوسات کی اشیا، چمڑے یا کمپوزیشن لیدر کی اشیا پر 50 فیصد آر ڈی اور ویڈیو گیم کنسولز اور مشینیں، ٹیبل یا پارلر گیمز پر 50 پر فیصد۔
علاوہ ازیں کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر فائلرز کیلئے ایکسائز 3 فیصد، کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر لیٹ فائلرز کیلئے ایکسائز 5 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔
کمرشل پراپرٹی، اوپن پلاٹ یا رہائش کیلئے پلاٹ کی خریداری پر نان فائلرز کیلئے ایکسائز 7 فیصد ڈیوٹی ہوگی۔
مزید تفصیلات کے مطابق چینی مینوفیکچرر کیلئے سپلائی پر 15 روپے فکسڈ ڈیوٹی اور سگریٹس میں استعمال ہونے والے فلٹر پر 44 ہزار روپے فی کلو ، نیکوٹین پاؤچز پر 1200 روپے فی کلو اور موبل آئل پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔
ایس آر او کے مطابق اندرون ملک استعمال یا سپلائی کے لیے آٹوموٹیو گاڑیوں کے ذیلی اجزا، آٹوموٹیو کلائمیٹ کنٹرول آلات اور آٹو موٹیو بیٹریوں کی درآمد پر 2 اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
مزید برآں، زرعی ٹریکٹروں کی تیاری کے لیے ٹائروں/ٹیوبوں سمیت کسی بھی کٹ کی شکل میں اسمبلی/مینوفیکچرنگ کے اجزا کی درآمد پر 2 اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
streameastweb
جولائی 2, 2024 at 8:40 صبح
Ive read several just right stuff here Certainly price bookmarking for revisiting I wonder how a lot effort you place to create this kind of great informative website