Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آج بھی وقت ہے نیب کو ختم کیا جائے، شاہد خاقان عباسی

Published

on

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج بھی وقت ہے نیب کو ختم کیا جائے،سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کہتے تھے میں کیس نہیں بناتا تھا،جاوید اقبال کہتے تھے بانی پی ٹی آئی کیسز بنواتے تھے۔

احتساب عدالت کراچی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے دعویٰ کیا تھا آتے ہی نیب کو ختم کیا جائےگا،ملک کو نقصان پہنچانے والے اداروں کو بند کیا جائے،جب تک نیب رہے گاملک ترقی نہیں کرے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان ہزاروں لوگوں کا کیا قصور ہے جنہیں جیلوں میں ڈالا گیا،ان لوگوں کا کیا قصور جن کیخلاف نیب کیسز بنائےگئے،جب تک تماشے لگائیں گے ملک آگے نہیں جائے گا،اسمبلی کو بند کرکے آرڈیننس سے نیب کو مضبوط کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی وقت ہے یہ ادارے ختم کریں،ناکام ادارےملک کو نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیتے،عوام پر 4 ہزار ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں،انوکھے طریقےسے عوام کو لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین