Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

تحریک انصاف کو وہ ریلیف ملا جو مانگا بھی نہیں تھا، رانا ثناء اللہ، ہماری 209 ارکان کی اکثریت ہے، اعظم نذیر تارڑ

حکومت نظرثانی درخواست دے گی یانہیں؟ابھی نہیں بتاسکتا،وفاقی وزیر قانون

Published

on

مخصوص نشستوں سے متعلق کسی میں سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کرتی ہے، تحریک انصاف کو وہ ریلیف ملا جومانگا بھی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم فیصلےکاجائزہ لے رہی ہے، فیصلہ کریں گے کہ اپیل میں جائیں یا نہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت نظرثانی درخواست دے گی یانہیں؟ابھی نہیں بتاسکتا، سپریم کورٹ کےفیصلےسےحکومت کوخطرہ نہیں، ہمارےپاس اب بھی209اراکین کی اکثریت ہے، مخصوص نشستوں سےمتعلق فیصلہ پورانہیں دیکھا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ ’مبارک ہو، ذاتی پسند، بچپن کی محبت اورکرش جیت گیا، آئین، قانون اور ادارے سب کا کیا ہے؟ لاڈلے کیلئے سب جوتے کی نوک پرہی اچھے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے کی جے ہو، ساراملک دہشتگردوں کی ڈکٹیشن اورفسادکےحوالےکردو، اتفاقا کیس سنی تحریک کا تھا، ریلیف تحریک فساد کو؟۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین