تازہ ترین
پابندی کے حق میں نہیں لیکن سیاسی جماعت کے سربراہ کو سیاسی جماعت کا رول بھی ادا کرکے دکھانا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہے، کسی جماعت کے سربراہ کو ایک سیاسی جماعت کا رول بھی ادا کرکے دکھانا ہوگا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے ہمراہ کراچی میں جلوسوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینا پہنچا ہوں، کل سکھر، روہڑی، جیکب آباد اور خیرپور میں جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، آج یہاں کے بعد حیدرآباد کے انتظامات کا جائزہ لینے جاؤں گا۔
وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ سندھ میرے ساتھ ہیں، دوبارہ کراچی آئیں گے، جلوس کے اختتام تک جائزہ لیتے رہتے ہیں، حکومت سندھ، پولیس، رینجرز سمیت دیگر ادارے بڑی تندہی سے کام کررہے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کے بہترانتظامات کیے ہیں، اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر سے خاتمہ دلائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، کسی جماعت کے سربراہ کو ایک سیاسی جماعت کا رول بھی ادا کرکے دکھانا ہوگا، فی الحال وہ سیاسی جماعت کے سربراہ کا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں خفیہ کیمروں کے ذریعے کنٹرول روم سے جائزہ لیا جارہا ہے، مشکوک چیزوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، ٹیکنالوجی میں بہتری آرہی ہے سیکیورٹی بھی مزید بہتر ہوگی۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بارشوں میں پہلے فنڈز اوراختیار کا رونا رویا جاتا تھا، پہلے جو میئر آتے تھے وہ اختیارات اور فنڈز کا رونا روتے تھے لیکن میئرمرتضٰی وہاب قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے بہتر کام کررہے ہیں، صرف فنڈز کے لیے انتظامی امور میں بھی مدد کے لیے میئر کراچی ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کیمپ کا دورہ بھی کیا جہاں تنظیم کے عہدیداروں سے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی.
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی