Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

رومانیہ میں پاکستان نیوی کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس حنین کی کمیشننگ تقریب

Published

on

پاکستان کیلئے تیار کیے جانے والے آف شور پٹرول ویسل (OPV) پی این ایس حنین کی کمیشننگ کی تقریب کا انعقاد رومانیہ کی بندرگاہ کانسٹینٹا(Constanta Port)میں ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل گورگھیٹا ولاد (Gheorghita Vlad) اور رومانیہ نیوی کے چیف وائس ایڈمرل میہائی پینائیت (Mihai Panait) نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پی این ایس حنین کثیرالمقاصد، انتہائی سبک رفتار جنگی بحری جہاز ہے جو ٹرمینل ڈیفنس سسٹم کے ساتھ ساتھ جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی صلاحیتوں کا بھی حامل ہے،یہ جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ لمبے عرصے تک متعدد آپریشنز سرانجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ جہاز کی شمولیت سے میری ٹائم سیکیورٹی کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں، دور دراز بین الاقوامی پانیوں میں موجودگی اور آپریشنل تیاریوں میں مزید اضافہ ہوگا۔پی این ایس حنین کی شمولیت سے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکورٹی پٹرول میں تعیناتی مزید مستحکم ہو گی۔
نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اور پاک بحریہ کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر شپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف کی،کمیشننگ کی تقریب میں پاکستان، رومانیہ اورہالینڈکے اعلیٰ حکام اور رومانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے شرکت کی ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین