Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

خلیجی ملکوں کے سرمایہ کاروں اور سیاحوں کے لیے ویزا فری انٹری کی منظوری، کسی تیسرے ملک سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتریوں کو بھی ویزا آن ارائیول ملے گا

Published

on

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں، کاروباری برادری اور سیاحوں کے لئے ویزا کے حصول کو سہل اور آسان بنانے پرزور دیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری، کاروباری سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اہم قدم اٹھایا ہے ،وفاقی وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ویزہ رجیم میں نرمی کی ہے جو کہ ایک انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ گلف کوآپریشن کونسل کے ممالک کے کاروباری شخصیات کے لیے پاکستان میں ویزا فری انٹری کی منظوری دی گئی ہے جس کی بدولت خلیجی ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع مزید بڑھیں گے ،126 ممالک کے تاجروں ، سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو 24 گھنٹوں کے اندر آن لائین نظام کے تحت ویزا جاری کئے جائیں گے ،ان 126 ممالک کے تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے سے پاکستان بیرون ممالک کے افراد کی لئے کاروبار اور سیاحت کے حوالے سے ایک پر کشش مقام بن جائے گا ،مذہبی سیاحت میں بہتری کے حوالے سے تیسرے ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کے لئے ویزا آن ارائیول کی سہولت کے لئے الگ سے سب-کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی ہے ،کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر الیکٹرانک گیٹس کے نظام کا نفاذ کیا جا رہا ہے ،ویزا پالیسی میں نرمی سے معیشت مستحکم ہو گی ، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا ،پاکستان میں بہت سے مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شمالی علاقے سیاحوں کے لئے جنت ہیں۔

انھوں نے کہا نئی ویزا رجیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ میں ایک ڈیش بورڈ بھی قائم کیا جائے گا جو کہ موخر الذکر ممالک کے حوالے سے ویزا فری اینٹری، بزنس ویزا لسٹ اور ٹورسٹ ویزا آن ارائیول کی نگرانی کرے گا اور جائزہ رپورٹ فراہم کرے گا ، نئی ویزا رجیم پر وزارت داخلہ ، اور دیگر متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین