تازہ ترین
لاپتہ افراد کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین خفیہ ایجنسیوں کے افسروں پر مشتمل افسروں کی کمیٹی سے رپورٹ مانگ لی
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دائر درخواستوں کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے تینوں ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی، مزید کتنے لوگ لاپتہ ہوئے؟ عدالت کا ایمان مزاری کو لسٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی۔ کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت، وزارتِ دفاع، لاپتہ افراد کمیشن کے رجسٹرار اور دیگر اداروں کے لوگ عدالت پیش ہو ئے ۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل لارجر بینچ نے کی۔
وفاقی حکومت، وزارتِ دفاع، لاپتہ افراد کمیشن کے رجسٹرار اور دیگر اداروں کے نمائندے عدالت پیش ہوئے،درخواست گزار وکلاء کی جانب سے ایمان زینب مزاری اور متاثرہ خاندانوں کے افراد عدالت پیش ہوئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آج لارجر بینچ نے پہلی سماعت کرنی ہے تو ہم الگ الگ کیسسز کال کرکے ریویو لیں گے، اس عدالت نے خفیہ اداروں کے افسران پر مشتمل کمیٹی کا حکم دیا تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی حکم پر خفیہ ایجنسیوں کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ایم آئی سے بریگیڈئیر شمشیر، آئی ایس آئی سے بریگیڈئیر عثمان اور آئی بی سے جوائنٹ ڈائریکٹر قاضی جمیل پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔وزارتِ دفاع نے کمیٹی کی تشکیل سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کمیٹی پر مشتمل افسران کو لاپتہ افراد سے متعلق کیسز میں عدالت پیش ہونا ہوگا، ہمارا جو بنیادی نقطہء ہے وہ لاپتہ افراد کی بازیابی ہے۔
ایمان مزاری نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی کو جبری طور پر لاپتہ نہیں کیا جائے گا،اٹارنی جنرل کے بیان حلفی کے باوجود بھی بلوچ طلبہ کو جبری گمشدہ کیا جا رہا ہے،جون سے لیکر اب تک 14 مزید بلوچ طلبہ کو جبری طور پر گمشدہ کیا گیا ہے،بلوچ طالبعلم فیروز کو راولپنڈی کی ذرعی بارانی یونیورسٹی سے گمشدہ کیا گیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ گمشدہ فیروز سے متعلق کیا اپڈیٹ ہے، راولپنڈی سے لاپتہ ہوا کوئٹہ سے تو نہیں ہوا، دو سال ہو گئے ابھی تک ہم یہی طے نہیں کر پا رہے کہ کس نے دیکھنا ہے،جبری گمشدگیوں سے متعلق قائم کمیشن کیا کر رہا ہے؟
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی سے کون جبری گمشدگی کمیشن میں پیش ہوتا ہے؟
رجسٹرار جبری گمشدگی کمیشن نے جواب دیا کہ میجر رینک کے افسران پیش ہوتے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اب جبری گمشدگی کمیشن نے ہر کیس کی الگ سے پروفائل تیار کرنی ہے، عدالت میں پیش ہو کر صرف یہ بتا دینا کہ کچھ نہیں ہوا کوئی حل نہیں۔
ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے جبری گمشدگیوں سے متعلق کمیشن کو ختم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ میرے پاس کیس کی فائل نہیں، وقت دیدیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے ایمان مزاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک فورم کام کر رہا ہے تو اسے کام کرنے دیں، اس کو دیکھ لیں اور آئندہ سماعت پر بتائیں۔
یو اے ای سے پاکستان آ کر لاپتہ ہونے والے راشد بروہی کی بازیابی کی درخواست پر ایمان مزاری نے کہا کہ راشد بروہی کو پاکستان کے کہنے پر یو اے ای سے واپس بھیجا گیا تھا۔ لارجر بنچ نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ جبری گمشدگی کمیشن نے اس کیس میں کیا کیا ہے؟ ایمان مزاری نے کہا کہ جبری گمشدگی کمیشن نے راشد بروہی کی والدہ سے کہا تمہارا بیٹا دہشت گرد ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا وزارتِ داخلہ کا کوئی نمائندہ عدالت میں موجود ہے؟ راشد بروہی کو پاکستان میں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی کہ راشد بروہی کو یو اے ای سے پاکستان بھیجا گیا،وزارتِ داخلہ، خارجہ اور دفاع کی ذمہ داری ہے کہ بتائیں مسنگ پرسن کہاں ہے۔
لاپتہ ڈاکٹر علی کی بازیابی کی درخواست پر والد نے بتایا کہ میرا بیٹا آئی ایس آئی کے پاس ہے،میجر جنرل لیول کے افسر نے کہا کہ مجھے تین دن کا وقت دیں بتا دوں گا،انہوں نے پھر تصدیق کی کہ آپکا بیٹا آئی ایس آئی کی تحویل میں ہے،یہ کسی اور سے متعلق ہوتا تو غنڈہ بدمعاش کہتا لیکن ہمارے اپنے ادارے کا معاملہ ہے،انڈیا، اسرائیل اور امریکہ ڈرتے ہیں اس لیے ہم آئی ایس آئی کی عزت کرتے تھے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ نے ایک ادارے کے خلاف تقریر نہ کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی