Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل

Published

on

PTI leader Dr. Shahid Siddique was killed by unknown persons in Lahore

لاہور میں تھانہ کاہنہ کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے ۔۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لے لیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ،آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا،فرائنزک ٹیمیوں نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔ملزموں کی گرفتاری کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین