Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو قرضے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرادی

Published

on

China, Saudi Arabia and United Arab Emirates assured to roll over loans to Pakistan

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قرض منظوری کے لیے فنانسنگ گیپ پورا کرنے میں حکومت کو اہم کامیابی ملی ہے، پاکستان کو 3سال میں 3سے5 ارب ڈالرتک کے فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ چین، سعودیہ اور یو اے ای نے قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی کرا دی ہے،رواں سال دوست ممالک کو 12 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، پاکستان کےذمہ سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر کا قرض واجب الادا ہے۔

حکام کے مطابق چین کا4 ارب اور متحدہ عرب امارات کا 3 ارب ڈالر قرض واجب الادا ہے،پاکستان نے چین سے پاور پلانٹس کے لیے بھی قرض میں ریلیف کی درخواست کی ہے۔

چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے قرض کی مدت میں توسیع کے بعد آئی ایم ایف معاہدے میں تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے،آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کیلئے 37 ماہ کے 7 ارب ڈالرکےقرض پروگرام کی حتمی منظوری دے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین