Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

گھر، گاڑی کے مالک کے لیے انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانا لازمی ورنہ قانونی کارروائی ہوگی، ایف بی آر

Published

on

House, vehicle owner must submit income tax return otherwise legal action will be taken, FBR

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔گوشوارے داخل نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایف بی آر کے مطابق ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1 فیصد یومیہ جرمانہ ہوگا،فرد پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار، دیگر کیٹگریز کیلئے 50 ہزار روپے ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر،بینک بیلنس، پراپرٹی، گھر یا گاڑی رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانے لازم ہے،تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن نہ ہونے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی۔غیر رجسٹرڈ دکان پہلے ڈیفالٹ پر 7 دن اور پھر 20 دن کیلئے سیل کی جائے گی۔

دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر 5 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا،پھر ہر ڈیفالٹ پر 20 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین