ٹاپ سٹوریز
پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں آج کا جلسہ ملتوی، 8 ستمبر کو جلسے کی اجازت مل گئی، کسی کو ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے، محسن نقوی
پی ٹی آئی کاآج اسلام آبادمیں ہونےوالاجلسہ ملتوی کردیا، اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔
جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان اعظم سواتی نے بیرسٹرگوہرکی موجودگی میں کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرآج ملتوی ہونےوالاجلسہ 8ستمبرکوہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں ہونے والا آج کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے،اسلام آباد کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دیدی،نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا،8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سکیورٹی فراہم کرے گی، جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجے شام جلسہ ختم کرنا ہوگا،انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کےساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جلسہ انتظامیہ کی ڈیوٹی ہوگی جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائے،8 ستمبر کو کارکنان کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سے قبل رات گئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے مگر مناسب جگہ پر ہونا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج سے عوام کے روزمرہ معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ پہلی ذمہ داری ہے۔عوام کے جان ومال کے لئے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی