Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

8 ستمبر کو کسی نے جلسے سے روکا تو کوئی نہیں رکے گا، عمران خان

Published

on

A recommender: Cricket and the government destroyed the economy, Imran Khan

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ روزکا جلسہ اس لیے ملتوی کیا کہ نیا 9مئی گلے نہ پڑ جائے، جلسہ ہونا چاہیے تھا مگر نہیں ہوا۔۔ 8ستمبر کو اگر کسی نے روکا تو اب کوئی نہیں رکے گا

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا بیگ لندن کے لیے تیار ہے، صرف ضروری سامان اٹھانا ہے،یہ سب چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینے کے لیے ہورہا ہے،اگر فائز عیسی کو توسیع نہ دے سکے تو پھر یہ سپریم کورٹ کی سنیارٹی پر اثرانداز ہوں گے،قاضی فائز عیسی کے بعد اپنا بندہ چیف جسٹس لگائیں گے،یہ دونوں صورتیں قبول نہیں ہیں اگر ایسا ہوا تو ملک بھر میں اختجاج کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ کل کا جلسہ ہونا چاہئیے تھا لیکن اس لیے ملتوی کیا کہ نیا 9 مئی گلے نہ پڑ جائے،8 ستمبر کو اگر کسی نے روکا تو اب کوئی نہیں رکے گا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ خیریت ہے ؟ آپ پسینے سے شرابور ہیں اور آپ کی ساری شرٹ پسینے سے بھیگی ہوئی ہے،گزشتہ روز تک اعظم سواتی کو آپ سے ملاقات کا شرف حاصل نہیں ہوا لیکن کل اچانک سات بجے ہی آپ نے ملاقات کے لیے بلا لیا؟

اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ یہ شرٹ موٹی اور گرم ہے کلر بھی ایسا ہے، اسلئے پسینہ اگیا ہے،انہوں نے معلومات دی کہ ختم نبوت حساس معاملہ ہے جس پر دینی جماعت اسلام اباد میں احتجاج کر رہی ہیں،ہمیں انتشار کا خدشہ تھا اسی لیے اسلام اباد میں اپنا جلسہ ملتوی کیا،اگر گزشتہ روز جلسہ کرتے تو دوبارہ9 مئی گلے پڑنے کا خدشہ تھا،ابھی تک پہلے والے نو مئی کی جوڈیشل انکوائری بھی نہیں کروائی گئی،اب عدالت کی کریڈیبلٹی کا سوال ہے عدالت ہمیں اجازت دیتی ہے انتظامیہ کینسل کر دیتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پارٹی کو کہہ رہا ہوں 8ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کرے،میں نے اسلام آباد کا جلسہ آخری مرتبہ ملتوی کیا ہے،پارٹی کو ہدایت ہے 8 ستمبر سے قبل میٹنگ کریں اور فیصلہ کریں کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درامد نہ ہونے پر احتجاج کب کریں گے؟ پارٹی قیادت کو کہتا ہوں اس دفعہ اگر کسی نے روکا تو آپ نے رکنا نہیں۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ جنرل فیض کے ٹرائل پر دوسری جانب سے جواب آیا ہے کہ عمران خان جنرل فیض کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنے والے کون ہوتے ہیں وہ تسلی رکھیں ان کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ میں ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوتا ہوں جو اوپن ٹرائل کی بات کر رہا ہوں،آپ اتنا بڑا الزام لگا رہے ہیں کہ فیض سے مل کر 9 مئی کی سازش کی،میں نے زیرو سے پارٹی شروع کی اور 28 سال سے ائین کے اندر رہ کر جدوجہد کر رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر 9 مئی میں فیض ملوث تھا تو اپ اوپن ٹرائل کریں،یہ ملٹری کا ایشو ہے نہ ہی سیکرٹ انٹرنیشنل ایشو ہے،اگر حمود الرحمن رپورٹ پر عمل ہوتا تو اج ملک میں جمہوریت ہوتی،اوپن ٹرائل سے ملک کا وہی فائدہ ہوگا جو حمود الرحمن رپورٹ پر عمل درامد کرنے سے ہوتا،حمود الرحمن رپورٹ پر عمل درامد ہوتا تو ملک میں 3 مارشل لا نہ لگتے اور نہ ہی آج غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہوتا،9مئی جمہوریت کے اوپر حملہ ہے کمیشن کا مطالبہ اس لیے کر رہا ہوں کہ ائندہ کوئی ایسی غلطی نہ دہرائے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ رات کے پچھلے پہر آپ نے اعظم سواتی کو پیغام کس کے ذریعے بھجوایا؟ پیغام رسا کون تھا؟ فون کی سہولت کیسے ملی؟ اس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس کا جواب رہنے دیں۔

ایک اور سوال کیا گیا کہ کل آپ کی ہمشیرہ کی آڈیو سامنے ائی جس میں ان کا موقف ہے کہ بانی پی ٹی ائی نے جلسہ ملتوی کرنے کا نہیں کہا یہ پارٹی لیڈرز ان کا نام لے کر جلسہ ملتوی کرنے کا کہہ رہے ہیں آپ کا کیا موقف ہے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ ساری پارٹی کو جلسہ ملتوی ہونے کا رنج اور غصہ ہے میں بھی سمجھتا ہوں کہ جلسہ ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا یہ جلسہ ہونا چاہیے تھا لیکن صرف انتشار سے بچنے کے لیے ملتوی کیا،اب جو مرضی ہو جائے ہر ضلع میں جلسہ کریں گے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ اس معاملہ کو کلیئر کریں کہ جیل میں آپ کو وفاقی حکومت نے پیغام دیا یا کسی اور نے،کہ باہر حالات خراب ہو جائیں گے۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے کسی فارم 47 کی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کی،جب بھی ان کو خدشہ ہوتا ہے کہ پی ٹی ائی کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہوئی ہے ان کو فوری طور پر 9 میں یاد آ جاتا ہے

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا بیک پیک لندن کے لیے تیار ہے صرف ضروری سامان اٹھانا ہے،یہ سب چیف جسٹس فائز عیسی کی ایکسٹینشن کے لیے ہو رہا ہے،دو گیمز جاری ہیں اگر یہ فائز عیسی کو ایکسٹینشن نہ دے سکے تو پھر سینیارٹی پر اثر انداز ہو کر اندر سے اپنا بندہ لائیں گے،یہ دونوں صورتیں قابل قبول نہیں ہیں اگر انہوں نے ایسا کیا تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جا رہا ہے کہ کل رات آپ سے فرشتوں نے ملاقات کی،ایسا کیا ہوا کہ آپ کو ایک ہی رات میں اندر کی خبریں ملنی شروع ہو گئیں؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ جب بھی نون لیگ میں کھلبلی دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ ان کو خدشہ ہو گیا ہے پی ٹی ائی کی اسٹیبلشمنٹ سے بات ہوئی ہے،میں نے کسی حکومت سے جلسے کے حوالے سے کوئی بات نہیں انہوں نے بتایا کہ ملک میں انتشار ہو سکتا ہے جس پر جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا،اب عدلیہ کی کریڈیبلٹی کا مسئلہ ہے عدالت ہمیں جلسہ کی اجازت دیتی ہے انتظامیہ این او سی کینسل کر دیتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی ائی ملک کی واحد جماعت ہے جسے اسلام اباد میں جلسے کی اجازت نہیں مل رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین