پاکستان
2 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ 2 ارب روپے سے زائد مالیت کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے۔
وزیراعظم ہاؤس میں الیکٹرانک پروکیورمنٹ، ای-پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم/ای پیڈز کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خریداری کے سلسلے میں شکایات اور خدشات کے ازالے کے نظام کو موثر بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خریداری کے عمل کے حوالے سے شکایات کے ازالے کا نظام پروکیورنگ ایجنسی کے تحت نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس سلسلے میں قواعد و ضوابط میں ترامیم کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر قسم کی سرکاری خریداری کے لیے شفاف طریقہ کار متعارف کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور اس کے معیار پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے منصوبے کو ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ای پروکیورمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ ای پروکیورمنٹ پراجیکٹ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے 2017 میں ورلڈ بینک کی فنڈنگ سے 45 ملین امریکی ڈالر کی مالیت سے شروع کیا تھا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی 37 وزارتوں اور 301 پروکیورنگ ایجنسیوں میں ای پروکیورمنٹ نافذ کی گئی ہے۔PPRA نے اب تک پروکیورنگ ایجنسیوں کے تقریباً 8,988 اہلکاروں کو تربیت دی ہے۔مزید برآں، بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کا ای پروکیورمنٹ کا حجم تقریباً 1551 ارب روپے ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ای پروکیورمنٹ کے حوالے سے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں کے ساتھ ایم او یوز پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور ڈویژن احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال