Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب میں سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجرا، ہر ماہ 10500 روپے دیے جائیں گے

Published

on

Issuance of Himmat card for special persons in Punjab, 10500 rupees per month will be given

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کردیا،وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کر دیے گئے،ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاید محمود اختراور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے۔

بنک آف پنجاب65ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا،پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں 40ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہوں گے،مستحق خصوصی افراد کے لئے ہمت کارڈ میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

مستحق خصوصی افراد کی معاونت کے لئے مخصوص ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کردی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہمت کارڈکے ذریعے 15 ستمبر تک ادائیگی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مستحق خصوصی افراد کی دیکھ بھال ریاست کی زمہ داری ہے۔ سپیشل افراد ہمارے لئے بہت ہی خاص ہیں۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کے موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،چئیر مین پی اینڈ ڈی نبیل اعوان، ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ ،اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین