Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

فاسٹ باؤلر ز کی کمی نہیں،عمر گل نے محمد عامر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر و کوچ  عمر گل نے حالیہ انٹرویو میں محمد عامر کو آڑے ہاتھوں لے لیا کہتے ہیں ،محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے مجھے حیران کر دیا تھا، جب آپ پرفام نہیں کر پاتے یا آؤٹ آف فارم ہوں تو آپ کو زیادہ محنت کے ساتھ کم بیک کر کے ٹیم میں جگہ بنانی چاہئے، ایسا نہیں ہے کہ اگر آپ کو ڈراپ کر دیا جائے تو  آپ کسی خاص کوچ یا سٹاف پر  الزام عائد کرنا شروع کر دیں۔

عمر گل نے محمد عامر کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے اور اگر وہ اپنا فیصلہ واپس لیتے ہیں تو ان کی ممکنہ واپسی کے حوالے سے  بھی اپنی رائے کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی ٹیم میں ریگولر 4 فاسٹ باؤلر موجود ہیں اور اگر محمد عامر، محمد حسنین یا حسن علی کے کم بیک کی بات کریں تو قومی ٹیم  کون سے فاسٹ باؤلرکو بینچ پر بٹھایا جائے گا؟مزید انکا کہنا تھا کہ اس  وقت تمام فاسٹ باؤلرز تیز اور اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر پی سی بی کے سابقہ چئیرمین رمیض راجہ اور کوچز پر  مختلف الزامات بھی لگا چکے ہیں ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین