Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی 6 رکنی ٹیم تیار

Published

on

سائفر گمشدگی کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاری کر لی۔ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کی منتظر ہے۔
سائفر گمشدگی کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کی گرفتاری لیے چھ رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔عمران خان توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں اور سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت آج فیصلہ سنائے گی ایف آئی اے کی ٹیم عدالتی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔

اگر عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل ہو جاتی تو انہیں سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا جائے گا۔
سائفر گمشدگی کیس میں شریم ملزم شاہ محمود قریشی پہلے ہی گرفتار اور ریمانڈ پر ہیں، جبکہ اسد عمر بھی اس کیس میں زیر تفتیش ہیں،عمران خان سے اٹک جیل میں بھی سائفر سے متعلق تفتیش کی جاتی رہی ہے۔
سائفر گمشدگی کیس آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت میں چلایا جا رہا ہے اور 21 اگست کو اس عدالت نے کام شروع کیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین