Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

کنسرٹ کے دوران گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کےمنہ میں مکھی چلی گئی،ویڈیو وائرل

Published

on

ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے منہ میں  لائیو کانسرٹ  کے دوران مکھی چلی گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکا کے شہر  شکاگو میں ٹیلر سوئفٹ کے لائیو کانسرٹ کے دوران پیش آیا جس دوران عوام کا سمندر  ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس  کیلئے موجود تھا۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوران کانسرٹ ٹیلر سوئفٹ مداحوں سے مخاطب تھیں تاہم اس دوران ان کے منہ میں مکھی چلی گئی جس کے بعد گلوکارہ  کھانسنے لگیں۔

گلوکارہ نے ہنستے ہوئے اپنی کھانسی کی وجہ بھی بتادی کہ انہوں نے کوئی مکھی نگل لی ہے،  لیکن یہ مزے دار تھی جس  پر  ان کے مداح قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین