Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کیر تھر کینال میں بلائنڈ ڈولفن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ سے ہلاک کردیا

Published

on

سکھر کيرتھر کينال دریائے سندھ سے راستہ بھٹک کر گیننگ ريگيوليٹر سے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوجانے والی انڈس ڈالفن کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا.

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق راستہ بھٹک کر بلوچستان میں داخل ہونے والی اندھی ڈولفن کو گولیاں مارنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم کو ایریگیشن عملے نے اس وقت اطلاع دی جب ان کو گولیاں لگی مردہ ڈولفن ہاتھ لگی۔

وقوعہ کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے،بلوچستان وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے رابطے میں ہیں،ماری جانے والی انڈس ڈالفن کی عمر 16 سے 20 ماہ کے درمیان تھی۔

واضح رہے کہ گینگ ریگولیٹرز بلوچستان کی حدود میں نہری پانی کو کیرتھر کینال سے لے جاتا ہے، کھیرتھر کینال سکھر بیراج سےنکلنے والی نہر ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین