تازہ ترین
ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 5 اہلکار شہید
ضلع کرم کے علاقے سدا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی،دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 5 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے سے شہید ہونے والوں میں حوالدار عقیل احمد (عمر: 33 سال، ساکن ضلع اوکاڑہ)، لانس نائیک محمد طفیر (عمر: 30 سال، رہائشی ضلع پونچھ)، سپاہی انوش رفون (عمر: 24 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اٹک)، سپاہی محمد اعظم خان۔ (عمر: 26 سال، رہائشی ضلع ہری پور) اور سپاہی ہارون ولیم (عمر: 29 سال، رہائشی اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری) شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ہونیوالے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،صدر مملکت نے شہدا کے جذبہ حب الوطنی اور فرض شناسی کو سراہا،صدر مملکت کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی، صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے کی شدیدمذمت کی اور شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،شہید ہونے والے اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے مستقبل پر قربان کیا،سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی