Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کے بن قاسم تھانے پر حملے کا مقدمہ درج، دہشتگردی کی دفعات شامل

Published

on

کراچی کے بن قاسم تھانے پر حملے کا  مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقدمے میں  انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 کے علاوہ پولیس پر حملہ، اقدام قتل، ہنگامہ آرائی، بلوا اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔ مقدمہ نمبر 99/24 سرکار مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق  رات 9 بجے کے قریب گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار 25 سے 30 افراد تھانے کے باہر جمع ہوئے، ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیئے تھانے میں داخل ہوئے،اور اپنے ساتھیوں کو فرار کرایا۔

ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان نے مغلظات بکیں اور فائرنگ کی، کہنے لگے گرفتار ملزمان مختار لاشاری اور آصف ابڑو کو ہمارے حوالے کرو،اہلکاروں نے ملزمان کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن ملزمان نہیں مانے،ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیئے تھانے میں داخل ہوئے۔

متن مقدمہ کے مطابق پولیس نے اپنے بچائو میں ہوائی فائرنگ کی،اسی دوران تھانے کی ایک موبائل اور نفری پہنچ گئی،دیگر تھانوں سے بھی نفری کو طلب کیا گیا اس دوران پولیس نے 12 ملزمان کو پکڑ لیا،ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے،ملزمان مختار لاشاری اور آصف ابڑو کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 92/24 ، 13 مارچ کو اسٹیل مل انتظامیہ کی مدعیت میں درج کیا تھا۔

مقدمہ چوری اور دیگر دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا،مقدمے میں بتایا گیا کہ بھاری مالیت کا سامان چوری ہوا ہے،چوری کی باریک بینی سے تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے،ایف آئی آر درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کی،گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ چوری میں استعمال ہونے والی سوزوکی اور سامان شاہنواز گوٹھ میں موجود ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس وہاں پہنچے اور واردات میں ملوث ایک ملزم مختار لاشاری کو حراست میں لیا، ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کرتے ہوئے اسے چھڑانے کی کوشش کی،پولیس نے ملزم مختار لاشاری کو ایک ساتھی آصف ابڑو سمیت گرفتار کر لیا،ملزم آصف کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا۔ہنگامہ آرائی، بلوا، پولیس پر حملے سمیت دیگر دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 97/24 درج کر لیا گیا۔

ملزم آصف سے اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ نمبر 98/24 علیحدہ سے درج کیا گیا،چوتھا مقدمہ نمبر 99/24 میں بتایا گیا کہ گزشتہ شب گرفتار دونوں ملزمان حوالات میں موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین