Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے مقامی آرٹسٹوں، طلبہ کے درمیان مقابلہ کرایا جائے گا

Published

on

مرکزی بینک نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن اور اجراء پر کام کا آغاز کردیا ۔کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لئے آرٹ مقابلہ منعقد کرایا جائے گا۔ مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک ارسال کریں گے۔

مرکزی بینک 15 سے 20 سال میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرتے ہیں۔ نئے کرنسی نوٹ کا اجراء ٹیکنالوجیکل بدلاؤ اور سیکیورٹی فیچر کو بڑھایا جاتا ہے۔

سٹییٹ بینک کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لئے آرٹ مقابلہ منعقد کرائے گا۔ مقامی آرٹسٹ، ڈیزائنرز اور طالب علم اپنے ڈیزائن 11 مارچ 2024 تک ارسال کریں گے۔

مقابلے میں ہر مالیت کے تین بہترین منتخب کئے گئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کو انعام دیئے جائیں گے۔ آرٹ مقابلےکی مکمل معلومات کا ویب لنک فراہم کیا گیا ہے۔

مقابلے میں منتخب کئے گئے ڈیزائن کو پروفیشنل بینک نوٹ ڈیزائنرز کی مدد سے آخری شکل دی جائے گی۔ حکومت پاکستان کی منظوری کے لئے سات مالیت کے ڈیزائن ارسال کئے جائیں گے۔

نئے نوٹوں کے اجراء میں عموما 2 سے 3 سال دکار ہوتے ہیں۔  اسٹیٹ بینک 2 سال میں نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نئے نوٹوں کی وافر سپلائی کے بعد پرآنے نوٹوں کی سرکولیشن کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین