Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

داسو، چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے جامع پلان طلب، 15 دن میں حتمی سفارشات دی جائیں، محسن نقوی

Published

on

داسو،چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامع پلان طلب کرلیا۔خصوصی کمیٹی تشکیل 15 روز میں حتمی سفارشات پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس پراجیکٹ سے چینی و غیر ملکی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی ممکن ہو سکے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت داسو ۔چلاس سیف سٹی پراجیکٹ کے قیام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،داسو چلاس میں سیف سٹی کا قیام اسلام آباد اور لاہور کی طرح جدید تقاضوں کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سیف سٹی کا مقصد صرف کیمرے لگانا نہیں بلکہ ایسا نظام ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے لیس ہو،سیف سٹی پراجیکٹ سے اس علاقے کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد، آر پی او ہزارہ اور واپڈا کے نمائندہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی پندرہ دن میں داسو۔ چلاس میں سیف سٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی اور جامع پلان پیش کرے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،اس ذمہ داری کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی ہوم، ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا اور آر پی او ہزارہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین