Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں ایک دن سوگ کا اعلان، عظیم ایرانی قوم ہمت کے ساتھ سانحے پر قابو پا لے گی، وزیراعظم

Published

on

Terrorism will be crushed in the entire country including Balochistan, Khyber Pakhtunkhwa, Prime Minister

وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدرکےہیلی کاپٹرکی کریش لینڈنگ کی اطلاع سے متعلق ہونےوالی پیش رفت کوبےچینی سےدیکھ رہے تھے،اچھی خبرکی امید تھی،افسوس ایسانہیں ہوسکا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اورعوام کی طرف سےہولناک نقصان پرایرانی قوم سےدلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتاہوں،اللہ تعالیٰ شہید کی روح کو جنت الفردوس میں سکون عطا فرمائے،عظیم ایرانی قوم روایتی ہمت کے ساتھ اس سانحے پر قابو پالے گی،پاکستان ایک روزہ سوگ منائےگا،قومی پرچم سرنگوں رہے گا،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایاز صادق نے دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی انتہائی مدبر، شفیق، دوراندیش اور نرم گو رہنما تھے،صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال پورے عالم اسلام کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال سے پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا ہے۔

اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ایرانی صدرکےدورہ پاکستان کےدوران ان سےہونے والی ملاقات بڑی مفیدرہی،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی خطے کی ترقی اور خوشحالی کے داعی تھے،اتحادبین المسلمین کےفروغ کیلئےایرانی صدرکی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،مشکل گھڑی میں ایرانی پارلیمان، حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کی حکومت اورعوام ایران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےانتقال سےپیداہونےوالا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ایرانی صدرنے پاکستانی عوام سےجس محبت اوربھائی چارےکااظہارکیاوہ دل پرہمیشہ نقش رہےگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایرانی صدرکے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو دوام بخشا،پاکستان کی پارلیمان اور عوام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرا براہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور ایرانی عوام سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔
مریم نوازشریف نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان اور ایران کے تعلقات کے لئے ابراہیم رئیسی کی خدمات کو فرموش نہیں کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین