Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

فرح گوگی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

Published

on

The Lahore High Court sought assistance from the Attorney General on the petition against the election amendments

لاہور ہائیکورٹ نے  نے فرح خان کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے  کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور قرار دیا کہ بچوں کا نام لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ درخواست کی پیروی محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کی۔

دو رکنی بنچ نے قرار دیا کہ حکومتی وکیل بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے پر عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ بچوں کی والدہ فرح خان سمیت دیگر پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا اور فرح خان نے انوسٹیگیشن جوائن نہیں کی۔

عدالت نے فیصلے میں باور کرایا کہ فرح خان پر جب مقدمہ درج کیا گیا اس وقت دونوں بچوں کی عمریں سولہ سال سے کم تھی۔ فیصلے  میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کا ذکر کیا۔

دو رکنی بنچ نے اپیل کو منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔فرح خان کے بچوں ایمان جمیل اور فراز اقبال نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین