شوبز
تھیٹر فیسٹیول میں جرمن گروپ کے ماحولیات کے موضوع پر ڈرامہ نے شائقین کے دل جیت لیے
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری "پاکستان تھیٹر فیسٹیول” میں ماحولیات کے موضوع پر مبنی جرمن گروپ کے تھیٹر” ٹریشڈی” نے شائقین کے دل جیت لیے
ڈرامے میں پلاسٹک کے ذریعے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگاہی دی گئی
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”پاکستان تھیٹر فیسٹیول“ میں جرمن تھیٹر گروپ کی جانب سے تھیٹر Trashedy آڈیٹوریم I میں پیش کیا گیا جس کے ڈائریکٹر Leandro keesتھے جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں Marie ,Lena Kaiser, Daniel Matheus ,Julia Mota Carvalho ,Elina Brams Ritzau شامل تھے، ڈرامہ ماحولیاتی تبدیلی کے عنوان سے متعلق تھا جوکہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کا مسئلہ ہے۔
جرمن تھیٹر میں پلاسٹک کے ذریعے ماحولیات کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگاہی دی گئی جبکہ فنکاروں نے بیک گراﺅنڈ میں چلنے والے میوزک پر ہاتھوں کے ذریعے اپنی پرفارمنس پیش کی جس میں دکھایا کہ زمین جب کرئہ ارض بنی تو اس وقت وہاں پر زندگی کیسی تھی ، صاف سمندر تھا، اس میں آبی حیات موجود تھیں،۔
جنگلوں میں جانور موجود تھے ہر طرح کے جانور یہاں پر مل جل کر رہتے تھے ، پھر انسانوں کا ارتقائی ہوا اور انسانوں نے اپنی سہولت کے لیے بہت سی چیزیں ایجاد کیں جس میں سے ایک چیز پلاسٹک ہے، جو ہمیں بھی آلودہ کررہا ہے یہ کیونکہ جب پلاسٹک ٹوٹتا ہے یا مائیکرو پلاسٹک بنتا ہے اور کسی نہ کسی غذائی سائیکل میں شامل ہوکر ہمارے ہی معدے میں آجاتاہے، ہم بیمار ہوجاتے ہیں۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہم ترقی کرتے گئے کاریں آگئیں، بسیں آگئیں، ٹی وی ، کمپیوٹر اور موبائل آگیا ، لوگ ایک دوسرے سے دور ہوتے چلے گئے، درخت کٹتے گئے اور کنکریٹ کا جنگل بنتا گیا، اور ہمارے کرئہ ارض کا جو حسن تھا وہ تباہ ہوتا گیا، اس تھیٹر کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ لیاری اور ڈیفنس کے اسکولوں کے بچوں کو بھی شامل کیاگیا جو مستقبل کے معمار ہیں، تھیٹر دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی