خواتین
بھارت میں جنسی ہراسانی کی شکار خاتون جج نے چیف جسٹس سے مرضی کی موت کی درخواست کردی
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے خاتون جج کی جانب سے کام کی جگہ ہراسانی کی شکایت پر الہٰ آباد ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
بھارت کی ریاست اترپردیش کے باندا ضلع میں تعینات خاتون جج نے چیف جسٹس کو خط میں انکشاف کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ جج اور اُن کے ساتھیوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور انھیں رات کو ڈسٹرکٹ جج سے ملنے کے لیے بھی کہا۔
اپنے خط میں خاتون جج نے اپنی مرضی سے موت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سینئر ڈسٹرکٹ جج نے انتہائی بے عزتی کا سلوک کیا جس سے وہ دل برداشتہ ہیں، شکایت کے بعد بھی الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور انتظامی جج نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
خاتون نے خط میں لکھا تھا کہ، ’ مجھے بہت جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔ میرے ساتھ کچرے کی طرح برتاؤ کیا گیا ہے۔ میں ایک ناپسندیدہ کیڑے کی طرح محسوس کرتی ہوں جبکہ مجھے امید تھی کہ میں دوسروں کو انصاف فراہم کروں گی۔ مجھے ایک مخصوص ڈسٹرکٹ جج اور اس کے ساتھیوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ مجھے رات میں ڈسٹرکٹ جج سے ملنے کے لیے کہا گیا تھا۔’
بھارتی چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل اتل ایم کرہیکر کو تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد الہٰ آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار جنرل کو اخط لکھ کر خاتون جج کی تمام شکایتوں کے بارے میں پوچھا گیا۔
سپریم کورٹ سکریٹریٹ نے شکایت سے نمٹنے والی انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی کے سامنے کارروائی کی اسٹیٹس رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی