ٹاپ سٹوریز
عمران خان کی اپیل پر اکا دکا ریلیاں، کراچی میں SHO سمیت 7 اہلکار پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی
عمران خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو اتوار کے روز اپنے حلقوں میں ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی تھی، تاہم اکا دکا ریلیاں ناکالی گئیں،کراچی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایس ایچ او اور خاتون اہلکار کو تشدد کر کے زخمی کردیا، پولیس نے 25 افراد کو گرفتار کر لیا، پشاور میں پولیس نے امن میں خلل ڈالنے کے الزام میں پی ٹی آئی کے 18 کارکنوں کو گرفتار کر لیا، لاہور میں لبرٹی چوک میں بھی بھی چند ایک پی ٹی آئی کارکن گرفتار کئے گئے۔
کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ریلی کلفٹن تین تلوار پہنچی کارکنوں نے چورنگی پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور نعرے بازی کی، پولیس کی نفری نے کارکنوں کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو مشتعل افراد نے پولیس پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کردیا، تین تلوار میدان جنگ بن گیا، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج، شیلنگ اورواٹرکینن کا استعمال کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے ایس ایچ او بوٹ بیسن،ایک خاتون اہلکارسمیت پولیس کے 7 جوان زخمی ہوئے، ایس ایچ او بوٹ بیسن تشدد سے بے ہوش ہوگئے جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے ایکشن کرکے ہنگامہ آرائی کےالزام میں 25 سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف اقدام قتل ، پولیس پر تشدد ، کارسرکار میں مداخلت ، بغیر اجازت ریلی نکالنے ، پولیس اہلکار سے 12 شیل اور پولیس کی اسٹکس چھیننے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہےہیں۔
لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،لبرٹی چوک میں ریلی نکالنے سے قبل ڈولفن پولیس اور لاہور پولیس کے جوان پہنچ گئے،این اے 120 میں پی ٹی آئی رہنما ملک عثمان حمزہ کی جانب سے ریلی نکالنے کا اعلان،ریلی نکالنے سے قبل پولیس کی بھاری نفری ملک عثمان حمزہ کی رہائشگاہ پر پہنچی،پولیس نے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف آپریشن کیا،این اے 120 میں ریلی کے مقام سے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔
لاہور میں حلقہ قومی اسمبلی 117 سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اعجاز بٹر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی،ریلی کا آغاز بیگم کوٹ سے شروع ہوا،ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان موٹر سائیکلوں گاڑیوں پر سوار تھے۔
لاہور کے حلقہ پی پی 160 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار اعظم خان نیازی کی ریلی ،ریلی لاہور میں شنگھائی روڈ سے ریلی نکالی گئی، ریلی شنگھائی پل، جنرل اسپتال ، کچا جیل روڈ اور پیکو روڈ سے چونگی امرسدھو تک نکالی گئی۔
پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بانی چیئرمین کی کال ریلی نکالی، ریلی مقامی رہنماءعرفان سلیم کی قیادت میں کبوتر چوک سے شروع ہوئی اور رنگ روڈ سے ہوتی ہوئی واپس کبوترچوک پراختتام پذیر ہوئی، شرکا نے پارٹی کے بانی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جبکہ باقی جماعتوں پر کوئی پابندی نہیں۔ریلی کے اختتام پر پولیس نے پی ٹی آئی کے 15کارکنوں کو گرفتارکر لیا، فقیر آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کو امن و امان میں خلل ڈالنے پر دفعہ 188کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
پشاور کی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ پر پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے، ضلع بھر میں آئندہ 15روز تک سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ کسی کوبھی لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف پولیس فوری کارروائی کریگی ۔
راولپنڈی میں جاتلی کے علاقے میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے 10 کارکنوں کو تحویل میں لے لیا،پی ٹی آئی کے این اے 56 اور پی پی 17 کے امیدواروں نے بھی ریلیاں نکالی۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے،الیکشن سے متعلقہ پروگراموں کی متعلقہ تھانوں میں اطلاع دینا ضروری ہے،اسلام آباد پولیس کے مطابق بغیر اجازت پروگرام کا انعقاد دفعہ 144 کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاکہنا ہے ان اقدامات کا مقصد ہے کہ متحارب گروہوں اور حریفوں کو ایک دوسرے سے نقصان نہ پہنچے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی