خواتین
خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے ہندو خاتون نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے
عام انتخابات 2024 کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے بھی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
سویرا پرکاش پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گی۔ 25 سالہ ڈاکٹر نے پی کے 25 بونیر اور صوبائی و قومی اقلیتی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں۔
ایم بی بی ایس کے بعد ہاؤس جاب سے فارغ ہوکرسویرا ان دنوں لاہور میں اکیڈمی جوائن کرکے سی ایس ایس کی تیاری کررہی ہیں۔سویرا کے والد ڈاکٹر اوم پرکاش پی ڈی ایف کے سابق صدراور پی پی رہنما تھے۔
قومی وطن پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی سیاست دان سلیم خان کے مطابق سویرا بونیر سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے آئندہ عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
سال 2022 میں ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج سے گریجویٹ پرکاش بونیر میں پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین میں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔
ایک انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے سویرا نے کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کے غریبوں کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے جمعہ 23 دسمبر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
سویرا نے خطے میں خواتین کی فلاح و بہبود، محفوظ ماحول کو یقینی بنانے اور ان کے حقوق کی وکالت کے لئے کام کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے میدان میں خواتین کو مستقل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
سویرا نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے ان کے والد سے رابطہ کیا تھا کہ انہیں جنرل نشست پر انتخاب لڑنے کی اجازت دی جائے۔ اپنے طبی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے کی طرف ان کا جھکاؤ سرکاری اسپتالوں میں بدانتظامی اور بے بسی کے تجربات سے پیدا ہوا۔
اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی سویرا کے الیکشن میں حصہ لینے کی خبر کو بھارتی میڈیا نے بھی بڑے پیمانے پر کوریج دی۔ انڈیا ٹوڈے سمیت مختلف ویب سائٹس پر یہ خبر نمایاں انداز میں شائع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی حالیہ ترامیم کے تحت اب جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین امیدواروں کی شمولیت لازمی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی