Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر میں آتشزدگی، 4 کمسن بہن بھائی جاں بحق

Published

on

اچھرہ میں واقع گھر میں آتشزدگی سے چار سگے بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

لاہور کے علاقے چوک بابا اعظم اچھرہ میں گھرمیں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آپریشن کے ذریعے آگ پر قابو پایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ میں جھلسنے سے 4 بچے جاں بحق ہوئے، جن کی شناخت 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھ اکہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین