Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

عدلیہ میں انٹیلی جنس ایجنسیز اور ایگزیکٹو کی مداخلت پر جوڈیشل کنونشن بلایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا جوڈیشل کونسل کو خط

Published

on

The case of Dr. Aafia Siddiqui's repatriation, you should consider it as a case of extending the tenure of the Army Chief, submit the answer soon, Justice Sardar Ijaz Ishaq.

عدالتی کیسزمیں انٹیلیجنس ایجنسیزکی مداخلت پرججز کا سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کو خط منظر عام پر آیاہے جس میں عدالتی امور میں ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی طرف سےسپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت اور ججز پر اثرانداز ہونے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلایا جائے۔

عدالتی کیسز میں انٹیلیجنس ایجنسیز کی مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا،خط کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو بھجوائی گئی ہے۔

ججز کے خط میں عدالتی امور میں ایگزیکٹو اورایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر کیا گیا ہے، خط لکھنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیازشامل شامل ہیں۔

خط کی کاپی سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان کو بھی بھجوائی گئی ہے، خط میں عدالتی امور میں مداخلت پر کنونشن طلب کرنے کا موقف اختیار کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیاہے کہ کنونشن سے دیگر عدالتوں میں ایجنسیوں کی مداخلت کے بارے میں بھی معلومات سامنے آئیں گی اور عدلیہ کے کنونشن سے عدلیہ کی کے آزادی بارے میں مزید معاونت ملے گی۔

خط لکھنے والے ججز نے اپنے اوپر دباؤ کی کوششوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو 2023 اور 2024 میں لکھے خطوط بھی شامل کیے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین