ٹاپ سٹوریز
ایک شخص مظلومیت کا رونا رو رہا ہے، اس کا ساتھ جو ہوا وہ نواز شریف کا انتقام نہیں، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست میں اتارچڑھاؤ آتا جاتا ہے مگر ہم نے ہمت نہیں ہاری، آج میدان میں مقابلہ کرنےوالا کوئی نہیں،وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے، ایک شخص مظلومیت کا رونا رہا ہے آج اس کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ نوازشریف کا انتقام نہیں۔
خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف 4 سال بعد اللہ تعالیٰ کے کرم سے پاکستان واپس آئےہیں،نوازشریف کی واپسی کی وجہ یہ ہے کہ خانیوال میدان چھوڑ کر نہیں بھاگا،سیاست میں اتارچڑھاؤ آتا جاتا ہے مگر ہم نے ہمت نہیں ہاری،عوام کا سمندر بتا رہا ہے مسلم لیگ (ن) مہنگائی کی ذمہ دار نہیں،شیر اور لیڈر وہی ہوتا ہے جو میدان چھوڑ کر نہ بھاگے، 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو دھاندلی سے ہرایا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے شیر 2018 کے انتخابات میں بھی ڈٹ کر کھڑے رہے اور نہیں بھاگے،آج میدان میں مقابلہ کرنےوالا کوئی نہیں،وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگ گئے،مجھے ماں کی موت کی خبر اڈیالہ جیل میں دی گئی،میرے سامنے نوازشریف کو گرفتارکیا گیا مگر ہم نہ ہمت نہ ہاری اور ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
مریم نواز نے سائفر کیس، وزیرآباد فائرنگ اور تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوجب اقتدارسے نکالا گیا تو کیا انہوں نےجھوٹا سائفر لہرایا؟ نوازشریف کے سینے میں قومی رازدفن ہیں کیا ایک بھی قوم کے سامنے رکھا؟ نوازشریف اقتدار سے جانے کے بعد چپ کرکے عوام میں چلا گیا،کیا نوازشریف کبھی وہیل چیئرپر بیٹھا،کیا کبھی ٹانگ پر پلستر چڑھایا؟کیا نوازشریف نے پارٹی کا جھوٹاانٹراپارٹی الیکشن کرایا؟ خیبرپختونخوا کے چھوٹے گاؤں میں جعلی الیکشن کرا کہتے ہیں نشان لے لیا،کیا نوازشریف نے 9 مئی کو ریاست پر حملہ کرنے کا کہا تھا؟۔
مریم نواز نے سیاسی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ مانگنےوالو میدان میں آکر مقابلہ کرو،ہم نے بھی مشکلات کا سامنا کیا،ضمنی الیکشن میں ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا،ہم نے آخری گیند تک ان کا مقابلہ کیا مگر میدان کو خالی نہ چھوڑا،کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے نوازشریف کبھی ملکی سلامتی سے کھیلے ہیں،کیا نوازشریف نے کہا تھا شہدا کی یادگاروں کو آگ لگاؤ؟نوازشریف کو عوام کا ساتھ نبھانے کی سزا ملی تھی،ایک شخص مظلومیت کا رونا رورہا ہے کیونکہ اس کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں،یہ چوری اور جعلسازی کرتے ہیں پھر کہتے ہیں سزا کیوں ملی؟آج اس کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ نوازشریف کا انتقام نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ کیا نوازشریف نے کہا تھا پارٹی کے جعلی انتخابات کرائیں؟ پی ٹی آئی والوں نے جعلی انٹراپارٹی انتخابات کرائے، نوازشریف نے کبھی کارکنوں کو اپنے ملک پر حملہ آور ہونے کا نہیں کہا، نوازشریف نے عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کردیا، پاکستان کے ہرکونے میں نوازشریف دور کی ترقی کے نشان موجود ہیں، نوازشریف نے سی پیک کا منصوبہ شروع کیا، نوازشریف ملک و قوم کی ترقی چاہتے ہیں ان کے ہاتھ مضبوط کریں، نوازشریف کی مضبوط حکومت بنانے کیلئے عوام انہیں ووٹ سے نوازے، نوازشریف کا بیانیہ ملک کی ترقی و کامیابی اور عوام کیلئے منصوبے ہیں،قوم 8 فروری کو گھروں سے نکلے اور اپنی ترقی و خوشحالی پر مہر لگائیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی