Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

صحت

بیرون ملک سفر کے لیے کسی بیماری کی صورت میں مسافر کا پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی ہوگا

Published

on

بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشن 2015 کے نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیئے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کے ساتھ بارڈرہیلتھ سروسز کا  اہم اجلاس منعقد کیاگیا۔

بارڈرہیلتھ سروسزکےاجلاس میں اس بات کی ہدایت دی گئی کہ ہوائی اڈے پرجہاز کی روانگی سے پہلے پائلٹ سے دستخط شدہ ڈی انفکیشن سرٹیفکیٹ محکمہ صحت کے متعلقہ اہلکارکو جمع کرایاجائے،کسی بیماری کی صورت میں مسافر کی پرسنل ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کرانا لازمی ہوگا۔

جہازکی آمد پرائیر لائن اس بات کو یقینی بنائے گی کہ فضلےکو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا ہے،اجلاس میں ایئرلائن کے حکام کو مشورہ دیا گیا کہ وہ ائیرپورٹ ہیلتھ آفیسر/اسسٹنٹ ائیرپورٹ ہیلتھ آفیسر کے اچانک دورے کی سہولت فراہم کریں،ہیلتھ آفیسرکو بین الاقوامی/گھریلو پروازوں پرروانگی کے وقت ہوائی جہازکی خوراک،حفظان صحت اورسینیٹری کی صورتحال کا معائنہ کرنے کے مجاز ہونگے،۔

 اجلاس میں تمام ائیرلائنزکومشورہ دیا گیا کہ وہ میڈیکل سرٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے براہ راست درخواست بھیجیں،اجلاس میں تمام ائیرلائنز کو صحت کے مسائل سے متعلق ایئر کرافٹ ہیلتھ پالیسی شیئر کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

اجلاس میں بے دخل کیئے جانے والے مسافروں کا ڈیٹا بارڈر ہیلتھ کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں، تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ روانگی کے وقت ایئرپورٹ ہیلتھ انسپکشن آفس میں جنرل ڈیکلریشن جمع کرائیں۔

جنرل ڈیکلریشن کی تمام متعلقہ کاپی سے دستخط اور مہر کے بعد ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز-پاکستان کو فراہم کرنا ضروری ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ایڈوانس پسنجرانفارمیشن کے بارے میں غوروخوض کی منصوبہ بندی کی جائےگی،جیسا کہ ائیرلائن اسٹیشن مینیجرز کی تجویزہے،تمام ائیرلائنزکو ہدایت دی گئی ہے کہ 15دنوں کے اندرنکات پرعمل درآمد کرنے کویقینی بنائیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین