ٹاپ سٹوریز
ایک سیاسی مہربان مزدور اور کسان کارڈ نکالتے ہیں جیسے ریفری ہوں، عوام انہیں ییلوکارڈ دکھائیں گے، شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی مہربان جلسوں میں کبھی مزدور،کبھی کسان کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں،وہ مہربان کارڈ نکال کر دکھاتے ہیں،لگتا ہے کسی فٹ بال میچ کے ریفری ہیں۔
سیالکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام نے آج تاریخ ساز جلسے کا رنگ باندھ دیا ہے،سیالکوٹ کےاس جلسہ نےنوازشریف اور میری تھکن کو دور کردیا ہے،عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر مسلم لیگ (ن) کی فتح کی نوید سنا رہا ہے،8 فروری کا سورج مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سورج ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ سیالکوٹ پاکستان کا کماؤ شہر ہے،یہاں کےشہریوں کی عظمت کو سلام کرتا ہوں،ہمارے کچھ سیاسی مخالفین کہتے ہیں مسلم لیگ (ن) باہر نکل کر جلسے نہیں کررہی،کہا جاتا ہے نوازشریف باہر نکل کر جلسے نہیں کرتے،مخالفین بتائیں کیا آج ہم کسی کمرے میں جلسہ کررہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک مقبول سیاسی جماعت ہے جسے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے،مسلم لیگ (ن) عوام کی طاقت سے سیاسی مخالفین کو انتخابات میں شکست سےدوچار کرے گی،عوام کے ووٹوں سے نوازشریف پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے،آج کا جلسہ گواہی دے رہا ہے 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائےگا،سیالکوٹ والوں نے آج نوازشریف کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ برسراقتدار آکر ترقی کا پہیہ دوبارہ چلائیں گے،مسلم لیگ (ن) کےدور اقتدار میں پاکستانی معیشت ترقی کررہی تھی،بھارت نے جب ایٹمی دھماکے کئے تو نوازشریف نے مقابلےمیں 6 ایٹمی دھماکے کئے،نوازشریف نے کہا کچھ ہو جائے،ہم نے ہندوستان کے دانت کھٹے کرنے ہیں،نوازشریف نے امریکی پیشکش ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،پاکستان کا نوجوان آج نوازشریف کی جانب دیکھ رہا ہے،سیالکوٹ کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو منتخب کرایا تو یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے،نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ کریں گے۔
شہبازشریف نے کھیت سے منڈی سڑک منصوبوں حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے آنےسے ’ پکیاں سڑکاں تے سوکھے پینڈے‘ دوبارہ شروع کریں گے۔8فروری کو شیر دھاڑے گا،ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی