Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی ایئرپورٹ پر عالمی معیار کا ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور سیفٹی کمپلیکس بنانے کا منصوبہ

Published

on

سول ایوی ایشن انتظامیہ کراچی ائیرپورٹ عالمی معیارکا ائیرٹریفک کنٹرول ٹاوراورریسکیو،فائرفائٹنگ کمپلیکس تعمیرکرے گی۔

 ذرائع کے مطابق سی اے اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعالمی معیار کا ائیرٹریفک کنٹرول ٹاور اورریسکیو فائر فائٹنگ کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے اور حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی،سی اے اے حکام کے طماقب موجودہ اے ٹی سی ٹاورقابل استعمال ہے،تاہم گذرتے وقت کے دوران قرب وجوارمیں تعمیرات اوردیگرتیکنیکی وجوہات کی بنا پرتعمیرنو کا متقاضی ہے۔

موجودہ اے ٹی سی ٹاورکوملکی وغیرملکی پروازوں کی ٹیک آف لینڈنگ کے دوران مقررہ اونچائی کی ضرورت بھی درکار ہے،جدید اے ٹی سی ٹاور کی تعمیرکے بعد نہ صرف ٹاوراگلے کئی عرصے تک عالمی معیار کے عین مطابق ہوگابلکہ اس کے ذریعے پروازوں کی حفاظت میں بھی بہتری آئیگی۔

نئے ٹاور کی تعمیر پرایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے،سی اے اے کی جانب سے آرایف ایف کمپلیکس کی تعمیربھی عمل میں لائی جائیگی،جس ک قیام کا مقصد کراچی ائیرپورٹ پرفائرسیفٹی اقدامات کو بڑھانا ہے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق منصوبے کی منظوری کے بعد منتخب کنسلٹنٹ کے ساتھ اس معاہدے کو باضابطہ طورپرآگے بڑھایا جائےگا،نئے ٹاورکا معیار ہوابازی کے جدید اصول وقواعد کے عین مطابق ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین