پاکستان
پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر
قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چودھری پرویز الٰہی ، ان کے بیٹے مون الٰہی سمیت دیگر 14 شریک ملزموں کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکردیا۔۔نیب نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا ہے۔۔
ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے الزام میں تفتیش مکمل کرنے کے بعدایک ارب 23کروڑ کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔۔
ریفرنس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی نے گجرات میں 116 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور من پسند افراد کو رشوت کے عوض ٹھیکے دیئے ، اس طرح قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔۔
نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الہی نے سب سے زیادہ 74 کروڑ 45 لاکھ روپے کک بیکس کی مد میں وصول کیے۔جبکہ مونس الہی کے اکاونٹنٹ نے کک بیکس کی رقم انکی فیملی کے اکاونٹس میں جمع کرائی۔۔
ریفرنس میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ مونس الہی نے اپنے والد کی وزارت اعلیٰ کے دوران 10لاکھ 61 ہزار یورو اپنے غیر ملکی اکاونٹ میں جمع کرائے جبکہ ان کی فیملی نے 304 ملین سے زائد رقم اپنے ذاتی اکاونٹس میں جمع کرائی۔
ریفرنس میں نیب نے استدعا کی ہے کہ پرویز الٰہی اورمونس الٰہی سمیت دیگر ملزم قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے اس لیے انھیں سزا سنائی جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی