تازہ ترین
مبینہ انتخابی دھاندلیوں پر چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابی بے ضابطگیوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔
پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا، چیف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس 430 صفحات پر مشتمل ہے۔
ریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق دستاویزات لف کی گئی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے ریفرنس میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حوالے سے جانبداری کا رویہ اپنایا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران نے ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کیا۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ عام انتخابات کی شفافیت پر دنیا بھر میں سوالات اٹھائے گئے، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ سکندر سلطان راجہ اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
یاد رہے کہ 27 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف نے بطور جماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دیگر ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا تھا۔
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے شکایت دائر کی ہے جس میں انتخابات سے قبل اور بعد کے واقعات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی